جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

یوکرین پر مزید روسی میزائلوں کے حملے، 17 افراد ہلاک اور 31 زخمی

17 افراد ہلاک

کیف : روسی میزائلوں نے اوڈیسا میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے ہیں۔

یوکرین کی وزارت داخلہ کے مطابق جمعہ کی صبح اوڈیسا کے ایک ضلع میں ایک نو منزلہ عمارت کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے اور 30 ​​زخمی ہو گئے ہیں۔

اس میزائل حملے کے بعد دوسرا میزائل حملہ بھی ہوا، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ دوسرا میزائل ایک تفریحی مرکز کی تین اور چار منزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیٹو افواج فن لینڈ اور سویڈن میں تعینات ہوئی تو ہمیں جوابی کارروائی کرنی ہوگی : روسی صدر

وزارت داخلہ کا کہنا دونوں حملوں میں مجموعی طور پر 17 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر لوہانسک کے گورنر نے کہا ہے کہ روسی افواج نے شہر سے 17 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع لائسیچانسک آئل ریفائنری کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو کے دستے اب بھی یوکرین کی فوج کو گھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ لوہانسک میں فوج کا آخری گڑھ ہے، جنوب اور مغرب سے شہر پر حملہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں