جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ترک حکومت کیخلاف بغاوت کے الزام میں 20 سے زائد ایف 16 پائلٹس کو عمر قید کی سزا

16 پائلٹس کو عمر

انقرہ : ترکی نے حکومت کیخلاف بغاوت کے الزام میں 20 سے زائد ایف 16 پائلٹس کو عمر قید کی سزا سنادی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کی عدالت نے 2016 کے ناکام بغاوت میں حصہ لینے کے الزام میں 337 پائلٹس سمیت دیگر کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ عمر قید پانے والوں میں 25 کے قریب ایف 16 پائلٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی کا اگلے سال تک کورونا وائرس کی ویکسین لانے کا اعلان

سابق ایئر فورس کمانڈر اکین اوزترکو و دیگر پر سرکاری عمارتوں پر بمباری کا الزام ہےْ 4 سال قبل طیب اردوان کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے فوجی کمانڈروں نے بغاوت کی تھی۔

فوجی کمانڈروں کی اہم اداروں پر قبضے کی کوشش کے دوران 250 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 350 افراد زیر حراست 475 کے خلاف کیسز جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں