جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک میں 3 کروڑ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں: اسد عمر

اسد

اسلام آباد: اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں ویکسی نیشن تیزی سے بڑھ رہی ہے، گزشتہ روز 9 لاکھ 34 ہزار ویکسی نیشن کی گئی۔

سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں، ملک میں ویکسی نیشن تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سندھ میں کورونا ویکسین کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ

اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 9 لاکھ 34 ہزار ویکسی نیشن کی گئی، گزشتہ 6 دنوں میں کورونا ویکسین کی 50 لاکھ خوراکیں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ روز ریکارڈ ویکسی نیشن 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی: اسد عمر

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی تیسری ایک کروڑ ڈوز 16 دن میں لگیں، پہلی ایک کروڑ ڈوز 113 دن، دوسری ایک کروڑ خوراکیں 28 دن میں لگیں۔

متعلقہ خبریں