جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت میں ایک دن کورونا کے 3 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

3 لاکھ 15 ہزار

نیو دہلی : بھارت میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 3 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آگئے

پڑوسی ملک بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہوگیا۔ ایک ہی دن 3 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، جو دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت: کورونا عروج پر پہنچ گیا، لاشوں کو دفنانے کیلئے جگہ کم پڑنے لگی

کیسزمیں بدتریج اضافے کے باعث بھارت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ شہروں کے اسپتالوں میں افراتفری کا عالم ہے، جب کہ اسپتال پوری طرح بھرچکے ہیں۔

دوسری طرف نیو دہلی ہائی کورٹ نے حکومت کو آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فرق نہیں پڑتا، بھیک مانگیں، قرض لیں یا چوری کریں لیکن اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں