جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ملک میں کورونا کے 554 نئے کیسز کی تصدیق، 12 افراد جاں بحق

554

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں مزید کمی آگئی، 554 افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 42 ہزار 126 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 554 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا سے مزید 603 افراد متاثر، 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 312 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 66 ہزار 204 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اشارعیہ 31 فیصد رہی، ایک ہزار 783 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں