جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں برساتی نالوں سے 6 ہزار ٹن سے زائد کچرا نکالا جاچکا : این ڈی ایم اے

کراچی میں برساتی نالوں

کراچی : این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں برساتی نالوں سے 6 ہزار ٹن سے زائد کچرا نکالا جاچکا ہے، 25 چوک پوائنٹس کو کلیئر کردیا گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی جاری ہے، ایف ڈبلیو او گجر نالہ، کورنگی اور مواچھ گوٹھ نالے پر کام کر رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تین بڑے نالوں پر کل 40 مقامات پر چوک پوائنٹس تھے، اب تک 25 چوک پوائنٹس کو کلیئر کیا جا چکا ہے۔ گجر نالے کو 40 فیصد، کورنگی 45 اور مواچھ گوٹھ نالے کو 51 فیصد صاف کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں این ڈی ایم اے نے نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز نالوں سے 6 ہزار ٹن سے زائد کچرا نکالا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں سے رابطے میں ہیں، کام کی پیش رفت سے متعلق وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں