جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سگ گزیدگی سندہ میں وبائی شکل اختیار کر گئی، پانچ ماہ میں 70 ہزار واقعات رپورٹ

کراچی: کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویشناک اعدادوشمار، ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے پانچ ماہ کی صوبے میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی۔ ڈی جی ہیلتھ سندھ کی شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف مہمات کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

ڈاگ بائٹس کیسسز میں لاڑکانہ، کراچی اور حیدرآباد سے بھی آگے ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں پانچ ماہ کے دوران اب تک تقریبا 70ہزار افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ہیں جس میں سے 320 افراد کو کتوں کے کاٹنے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ کرچی میں کتوں کے کاٹنے کے سب سے زیادہ واقعات ضلع ملیر سے رپورٹ کئے گئے ہیں۔

لاڑکانہ ڈویژن میں بھی کتوں کے کاٹنے کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے۔  5 ماہ میں مختلف اسپتالوں میں 22 ہزار 822 کیسسز رپورٹ ہوئے۔ قمبر میں سب سے زیادہ 7678 ، کشمور میں 4381، شکار پور میں 4364 ، لاڑکانہ میں 3752 جبکہ جیکب آباد میں 2647 کیسز رپورٹ ہوئے۔

حیدر آباد میں پانچ ماہ میں مختلف اسپتالوں میں ڈاگ بائٹ کے 21 ہزار 99 کیس رپورٹ ہوئے۔ دادو میں سب سے زیادہ 6989 ، بدین میں 3383 ، جامشورو میں 2811 ، ٹنڈو الہیار میں 1984 ، مٹیاری میں 1590 ، ٹھٹہ میں 1490 ، سجاول میں 1188 اور ٹنڈو محمد خان میں 802 کیس رپورٹ ہوئے۔۔

شہید نے نظیرآباد ڈویژن میں 12 ہزار 175 افراد، میر پور خاض ڈویژن میں 6 ہزار 774 افراد، سکھر ڈویژن میں کتوں کے کاٹنے کے 6 ہزار 263 واقعات رپورٹ کیے گئے۔

متعلقہ خبریں