جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں میں تیزی، پانچ لاکھ سے زائد افراد جان سے گئے

پانچ لاکھ

دنیا بھر میں کورونا کی وباء قابو میں نہیں آسکی ہے، مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ نو ہزار سے زائد ہوگئی۔

ہلاکتوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ پانچ لاکھ آٹھ ہزار چوراسی افراد جان سے جاچکے ہیں، چھپن لاکھ چونسٹ ہزار پانچ سو سے زائد مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

سب سے متاثرہ ملک امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ اٹھایئس ہزار سات سو سے زائد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای کا کل سے مساجد و دیگر عبادت خانے کھولنے کا فیصلہ

لاس اینجلس کے میئر نے شہر میں فلم تھیٹر دوبارہ کھولنے کے فیصلہ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے، اسی طرح ریاست ایریزونا نے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیشِ نظر کاروبار کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے اٹھاون ہزار تین سو پچاسی ہوگئی، وباء سے متاثرہ تیسرا بڑا ملک روس میں مرنے والوں کی تعداد نو ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

بھارت میں کورونا نے مجموعی طور پر اب تک سولہ ہزار افراد کی جان لے لی ہے، میکسیکو میں مزید چار سو ستر افراد کے ہلاک ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد ستائیس ہزار سے بڑھ گئی اور متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے زائد ہے۔

متعلقہ خبریں