جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

موسیقار اخلاق احمد کی 20 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

اردو

کراچی: موسیقار اخلاق احمد کو ہم سے بچھڑے 20 برس بیت گئے لیکن ان کے گانے آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھول دیتے ہیں۔

موسیقار اخلاق احمد 10 جنوری 1946 کو بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1972 میں فلم پازیب سے گلوکاری کا ٓغاز کیا۔

اخلاق احمد نے اپنی فنی زندگی میں 90 اردو فلموں میں مجموعی طور پر 140 گیت گائے۔ ان کے بیشتر گانے سننے والوں میں بے حد مقبول ہوئے۔ انہوں نے مجموعی طور پر آٹھ نگار ایوارڈ حاصل کئے۔

موسیقار روبن گھوش نے اخلاق احمد کی آواز میں اپنی فلم چاہت کا ایک نغمہ ساون آئے، ساون جائے ریکارڈ کروایا جو اخلاق احمد کے فلمی سفر کا سب سے مقبول نغمہ قرار پایا، اس نغمے پر انہیں خصوصی نگار ایوارڈ بھی عطا ہوا۔

1985 میں اخلاق احمد کو خون کے سرطان کا موذی مرض تشخیص ہوا تو انہیں علاج کے لئے لندن لے جایا گیا۔

وہ 14 برس تک اپنی جان لیوا بیماری سے لڑتے رہے مگر 4 اگست 1999ء کو لندن میں بیماری کے باعث خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ خبریں