جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سنگ دل ماں کی نومولود بچے کو واش روم کے فلش ٹینک میں مارنے کی کوشش

لاہور : سنگ دل ماں نے اسپتال کے واش روم میں پیدا ہونے والے بچے کو مارنے کی کوشش کی، اسپتال انتظامیہ نے بچا لیا۔

لاہور کے علاقے شادباغ کی رہائشی خاتون نے بچے کو خواجہ سعید اسپتال کے واش روم میں جنم دیا۔ پیدائش کے بعد واش روم میں لگی فلش ٹینک میں مارنے کی کوشش کی۔

بچے کی رونے کی آواز سن کر اسپتال میں موجود صفائی کرنے والی خاتون نے شور مچایا، جسے سن کر گارڈ بھی آگیا۔ بچے کی ماں کے ذریعے ہی بچے کو فلش ٹینک سے نکالا گیا۔

48 گھنٹوں میں میڈیکل رپورٹ طلب، علاج کرانے گئے ہیں سیر و تفریح؟ ڈاکٹر یاسمین راشد

خاتون نے بچے کو پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر ٹینک میں رکھا تھا، اسپتال انتظامیہ کے آنے کے بعد بچے کو ٹینک سے نکال کر فرش پر رکھ دیا، خاتون نے تاخیری حربے استعمال کیئے کیونکہ وہ بچے کو مارنا چاہتی تھی۔

انتظامیہ نے بچے کو خاتون سے لے کر فوری طور پر ایمرجنسی شفٹ کیا۔ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تھانہ گجر پورہ میں واقعے کی ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں