جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

موٹروے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد فیصل آباد سے گرفتار

فیصل آباد: لاہور موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور عابد ملہی کو فیصل سے لاہور منتقل کردیا گیا۔ واقعے کا دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی گرفتار اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے ڈکیتی کے بعد خاتون سے زیادتی کی تھی۔

سیالکوٹ موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ایک ماہ سے پولیس کے لئے چھلاوہ بنا ہوا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آخر کار عابد ملہی کو گرفتار کرلیا، عابد ملہی کا ساتھی اور شریک ملزم شفقت پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق عابد ملہی کچھ دن سے فیصل آباد میں رہائش پزیر تھا، پولیس پارٹی صبح سے ہی عابد ملہی کی ریکی میں مصروف تھی، ملزم اپنے چچا زاد بھائی کی سم سے رابطے کررہا تھا اور اپنا ذاتی نمبر بند کررکھا تھا، عابد ملہی کی گرفتاری کے پولیس نے چھ ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ملزم شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت دیگر جگہوں پر فرار ہو گیا تھا۔

پس منظر

لاہور کے نواحی علاقے گجر پورہ میں سیالکوٹ موٹروے کے قریب خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ایک خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی کا فیول ختم ہونے پر موٹروے پر کھڑی تھیں کہ 2 مسلح افراد وہاں آئے اور مبینہ طور پر خاتون اور ان کے بچوں کو مارا، جس کے بعد وہ انہیں قریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں خاتون کا ریپ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں