جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

موٹروے زیادتی کیس؛ ملزم عابد ملہی اور شفقت علی کو سزائے موت سنادی گئی

ملزمان

لاہور: موٹروے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو سزائے موت کا فیصلہ سنادیا گیا۔

لاہور کے انستداد دہشتگردی عدالت نے لاہور موٹروے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو سزائے موت کا فیصلہ سنادیا ہے۔

عدالت نے ملزمان عابد ملہی اور شفقت علی کو سزائے موت کے ساتھ ساتھ دونوں مجرموں کو ڈکیتی کے معاملے پر 14، 14 سال کی سزا بھی سنادی گئی ہے، دونوں ملزمان کو 50 50 ہزار کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیمپ جیل لاہور میں تقریباً 6 ماہ کی عدالتی کارروائی کے بعد فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے زیادتی کیس : عابد ملہی اور شفقت بگا پر فرد جرم عائد

اس کیس کے چالان میں کُل 37 گواہوں کے بیانات شامل کیےگئے تھے ، 200 صفحات پر مشتمل چالان چند روز قبل پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں