جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان عابد اور شفقت کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آگئے

موٹر وے کیس

لاہور: موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس کے ملزمان عابد ملہی اور شفقت علی کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات ہوئے ہیں۔ دونوں ملزمان کے کرمنل ریکارڈ میں حیرت انگیز مماثلت پائی جاتی ہے۔

موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان عابد ملہی اور شفقت علی کے مجرمانہ سرگرمیوں کے حوالے سے چشم کشا انکشافات ہوئے ملزم عابد ملہی 260 ایچ آر کا اور ملزم شفقت 164 سیون آر کا رہائشی ہے دونوں کے گاوں کے درمیان فاصلہ تقریبا 30 کلومیٹر کا ہے۔

دنوں ملزمان فورٹ عباس کے نواحی گاؤں میں پید ا ہوئے عابد ملہی اور شفقت نے اپنے اپنے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کیں تو گاؤں والوں نے دونوں کو ان کے گاؤں سےنکال دیا۔

تقریبا 2 سال پہلے دونوں ملزمان نے اپنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ فورٹ عباس چھوڑ دیا تھا۔

کیس کے مرکزی ملزم عابد کے خلاف مزید چھ کیسز سامنے آگئے، جس نے زمین کے تنازع پر اپنے ماموں کو بھی قتل کیا ہے۔

ملزم شفقت کا خاندان جرائم پیشہ نکلا، چچا اور بھائی بھی گرفتار ہیں جبکہ والد اللہ دتہ 10 سال سزا کاٹ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں