جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

موٹروے زیادتی کیس؛ عدالت نے ملزم شفقت کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا

روزہ ریمانڈ

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کے ملزم شفقت کو شناخت پریڈ کی غرض سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت پر ملزم شفقت کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔

تفتیشی افسر انسپکٹر ذوالفقار نے ملزم کا ریکارڈ پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ میچ کر گیا ہے تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم شفقت علی عرف بگا کی شناخت پریڈ کروانی ہے۔

عدالت نے پراسکیوشن کی ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو جیل منتقل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کی شناخت پریڈ کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں اورملزم دوسرے ملزموں کیساتھ نہ رکھا جائے۔

عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا اور جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو 29 ستمبر دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے ملزم شفقت کو سخت سیکیورٹی میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔

متعلقہ خبریں