جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

موٹروے زیادتی کیس؛ ملزم عابد کے 2 رشتہ دار اور 3 دوست گرفتار

موٹروے

لاہور: موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس کی تفتیش کا دائر کار وسیع کر دیا گیا, مرکزی ملزم عابد کے 2 رشتہ داروں اور 3 دوستوں کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں کی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، ملزم عابد کے بہنوئی عارف اور اس کا بھائی صابر کو پولیس نے فورٹ عباس کے گاؤں 338 نائن آر سے گرفتار کرلیا گیا۔

موٹروے رپپ کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کا بیک گراؤنڈ سیاسی نکلا، اہل علاقہ کے مطابق ملزم عابد کے بہنوئی عارف اور اس کے بیٹے بھی اچھی شہرت کے حامل نہیں۔

دو سال قبل ملزم عابد کا بہنوئی اہل خانہ سمیت فورٹ عباس چھوڑ کر لاہور کے قریب منتقل ہوگیا تھا، مفرور ملزم عابد کے خلاف کل مقدمات 12 ہیں جو کہ فورٹ عباس، کچھی والا، فقیروالی تھانوں میں درج ہیں۔

عابد کا قریبی رشتہ دار شاہد عمران حکمران جماعت پی ٹی آئی کا علاقائی رہنماء اور بہاولنگر کا ضلعی وائس چئیرمین بیت المال ہے۔ جس کے اثر و رسوخ کی وجہ سے علاقے کے لوگ عابد کے خلاف بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہد، عابد کے رشتے کا ماموں ہے، پولیس نے مخلتلف علاقوں سے عابد کے تین دوستوں کو بھی حراست میں لیا ہے

متعلقہ خبریں