جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

ماؤتھ واش کا مستقل استعمال کورونا وائرس کو ختم کردیتا ہے: تحقیق

کورونا

حال ہی میں کیے جانے والے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماؤتھ واش کا استعمال کرکے کورونا وائرس سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔

کارڈف یونیورسٹی اینڈ اسکول آف میڈیسن نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مستقل مزاجی سے ماؤتھ واش کا استعمال کرکے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

اس ضمن میں تحقیق کے بانی اور یونیورسٹی آف کارڈف کے پروفیسر ڈاکٹر اوڈنیل کا کہنا ہے کہ ماؤتھ واش وائرس کی بیرونی سطح کو تباہ کردیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماؤتھ واش کا مسلسل استعمال سارس وائرس کے خلاف بھی بے حد کار رآمد ثابت ہوا تھا جب کہ اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ماؤتھ واش کا استعمال منہ میں موجود متعدد بیکٹیریا کا خاتمہ کر سکتا ہے ہے لیکن یہ ماؤتھ واش کورونا وائرس کو ختم کردے گا، اس حوالے سے کوئی واضح ثبوت موجود نہیں۔

متعلقہ خبریں