جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

فلم ‘پٹھان’ ایک اسٹوری لیس ویڈیو گیم ہے اور کچھ نہیں: یاسر حسین

یاسر

کراچی: معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ بلاک بسٹر فلم ‘پٹھان’ کسی ویڈیو گیم سے کم نہیں۔

یاسر حسین نے حال ہی میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ‘پٹھان’ دیکھی جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر تبصرہ کیا۔

اداکار نے اسٹوری میں لکھا کہ ‘اگر آپ ایکشن سے بھرپور امریکی فلم سیریز مشن امپوسیبل کا پہلا سیزن بھی دیکھ چکے ہیں، تو آپ کو شاہ رخ خان کی پٹھان ایک اسٹوری لیس ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں لگے گی’۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 22 مارچ سے پاکستان میں بھی دیکھی جاسکے گی

واضح رہے پٹھان فلم نے ریلیز کے بعد باکس آفس پر اچھا بزنس کیا اور کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔

متعلقہ خبریں