جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی کا میر عبدالقدوس کی حمایت کا اعلان

نوابزادہ گہرام بگٹی

کوئٹہ : ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی نے میر عبدالقدوس کی حمایت کا اعلان کردیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بگٹی ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور میر عبدالقدوس بزنجو،  میر جان محمد جمالی سمیت دیگر ممبران اسمبلی بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عبدالقدوس بزنجو اور یار محمد رند وزارت اعلیٰ بلوچستان کے لیئے امیدوار

وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ووٹ کیلئے نوابزادہ گہرام بگٹی سے مدد مانگ لی، جس پر انہوں نے میر عبدالقدوس کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں