جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان

سندھ حکومت کے

کراچی : ایم کیو ایم نے 15 جون کو سندھ حکومت کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کرلیا۔

ایم کیوایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں 15 جون کو حسن اسکوائر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا پیر سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان، شادی ہالز بھی کھولنے کا فیصلہ

ایم کیوایم نے سندھ حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شہر بھر میں بینرز اور پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے۔ ایم کیوایم سندھ حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔

متعلقہ خبریں