جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، سندھ سمیت کراچی کے مسائل پر گفتگو

عمران

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بجٹ تیاری کے دوران کراچی اور حیدر آباد کی ترقیاتی ضروریات پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد میں وفاقی وزیر امین الحق، سینیٹر فیصل سبزواری، خالد مقبول صدیقی، جاوید حنیف، عامر خان، وسیم اختر، اور کنور نوید جمیل شامل تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں صوبہ سندھ سمیت کراچی کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر گفتگو ہوئی، آئندہ بجٹ سے متعلق ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اتحادی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وفد نے کراچی اور حیدر آباد کی ترقیاتی ضروریات اور درپیش انتظامی مسائل سے آگاہ کیا، ایم کیو ایم وفد نے بجٹ کے لیے تجاویز پیش کیں اور بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ وفد نے کراچی پیکج سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کراچی پیکج پر مؤثر عملدر آمد کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے مسائل حل نہ کیے گئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے: رہنما ایم کیو ایم

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی ترقیاتی ضروریات اور مسائل کا مکمل ادراک ہے، ضروریات کو پورا کرنے، عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بجٹ تیاری کے دوران کراچی اور حیدر آباد کی ترقیاتی ضروریات پر غور کیا جائے گا، کراچی ملک کا معاشی حب ہے، کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔

متعلقہ خبریں