جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

7 افراد کو قتل کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

7 افراد کو قتل کرنے

کراچی : سی ٹی ڈی نے 7 افراد کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم فہیم جاوید عرف انقلابی نے 7 افراد کو قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مکمل ریکی کے بعد قتل کیا کرتا تھا۔

یہ بھی پڑؑھیں : شہباز شریف کو عمران خان نے خوفزدہ ہو کر گرفتار کیا، ان کی صحت خراب کی جا رہی ہے : مریم اورنگزیب

ملزم فہیم اپنے دیگر ساتھیوں محمد ظفر اور محمد ارشد کی مدد سے وارداتیں کیا کرتا تھا، قتل و غارت گری کی واردتوں کے بعد کئی عرصہ مفرور رہا۔

لانڈھی، کورنگی، زمان ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے شہریوں کو اغواء بھی کیا گیا۔ ملزم فہیم متعدد مقدمات میں نامزد بھی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں