جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ایم کیو ایم کا فیصلہ افسوسناک ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرسکتے تھے: شرجیل میمن

شرجیل

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرسکتے تھے، ایم کیو ایم بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے، ہماری خواہش ہے کہ ایم کیو ایم الیکشن کا حصہ رہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کی بات ماننے کی ہرممکن کوشش کی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

متعلقہ خبریں