جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایم کیو ایم لندن کی خاتون کا کراچی میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف

دہشتگردی

کراچی : سی ٹی ڈی اور رینجرز کا کہنا ہے کہ امریکہ میں مقیم ایم کیو ایم لندن کی رکن رابطہ کمیٹی کہکشاں حیدر دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کراتی رہی ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد اور اور رینجرز کے کرنل شبیر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا تھا انہوں نے کہا کہ 2017 میں رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلرز کی ٹیم پکڑی تھی، ٹیم جب جیل گئی تو ان کی معلومات پر انٹیلجنس آپریشن کیا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ تفتیش میں معلوم ہوا کہ امریکہ سے کہکشاں حیدر نامی خاتون جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، دہشتگردی کا مکمل نیٹ ورک چلا رہی ہے، وہ واٹس ایپ کے ذریعے ٹاگٹ کلرز کو ہدایات دیتی ہے۔

پاکستان رینجرز سندھ کے کرنل شبیر کا کہنا تھا کہکشاں حیدر بیرون ملک بیٹھ کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

پریس کانفرنس میں کہکشاں حیدر کی واٹس اپ ریکارڈنگ بھی سنائی گئی، جس میں وہ ٹارگٹ کلر کو ہدایت دے رہی تھیں۔ ٹارگٹ کو سر پر گولی مارنے منہ اور گردن پر ٹارگٹ کرنے اور موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

سی آئی ڈی نے منی لانڈرنگ کو دہشت گردی کرانے کے الزمات میں کہکشاں حیدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ خبریں