جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمران صاحب! آپ سے بڑا مافیا اور چور کوئی نہیں، استعفی دیں اور گھر جائیں : مریم اورنگزیب

آپ سے بڑا

لاہور : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب! آپ سے بڑا اور قابل، مافیا اور چور کوئی نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انڈے اور مرغیوں کی قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کا اعتراف گناہ درست ہے کہ ابھی آپ کو حکومت چلانا سیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی اور اب انڈوں کی چوری میں آپ سے بڑا اور قابل مافیا اور چور کوئی نہیں ہے۔ آپ نے تو انڈے اور مرغی سے معیشت ٹھیک کرنی تھی، انڈے اور مرغی ہی عوام کی پہنچ سے باہر کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیاستدان ہو یا قبضہ مافیا کسی کو این آر او نہیں ملے گا: وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں جس قیمت میں مرغی ملتی تھی، آج انڈے مل رہے ہیں۔ اس سے پہلے کہ ایک انڈے کی قیمت مرغی خانے کے برابر ہو، استعفی دیں اور گھر جائیں۔ روٹی، آٹا، چینی، دوائی کے بعد انڈے اور مرغی بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ قبضہ، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی اور انڈے مافیا ملک پر مسلط ہے۔

متعلقہ خبریں