جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

عمران صاحب! آپ فارن ایجنٹ اور آئین شکن ہیں : مریم اورنگزیب

آپ فارن ایجنٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شہیدوں کیخلاف مہم چلا کر الیکشن کمیشن کے فیصلے سے نظر ہٹا لیں گے۔ عمران خان صاحب آپ فارن ایجنٹ اور آئین شکن ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر تمام پاکستانی پر جوش ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر مختلف تقریبات کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ ہم نے قومی ترانے کو ری ریکارڈ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال اس ملک پر نالائق و نااہل وزیراعظم مسلط رہا۔ اس وزیراعظم نے ملک کو اس لیے لوٹا کیونکہ فارن فنڈڈ تھا۔ عمران خان اور تحریک انصاف سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا ہے۔ یہ چور اور فارن ایجنٹ 8 سال بعد پکڑے گئے ہیں۔ یہ تحقیقات 2008 سے 2013 تک کی ہیں۔ 2013 کے بعد سے آگے کی تحقیقات ایف آئی اے میں شروع ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی۔ عمران خان نے شرمناک مہم اپنے ٹرولز کے ذریعے چلائی۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شہیدوں کیخلاف مہم چلا کر الیکشن کمیشن کے فیصلے سے نظر ہٹا لیں گے۔ ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے کہ فارن فنڈنگ کہاں استعمال ہوئی۔ فارن فنڈنگ کیا ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش تھی؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 5 سال جھوٹے حلف نامے جمع کرائے۔ کل عمران خان بیٹھ کر وضاحتیں دے رہے تھے۔ جھوٹ بولتے ہوئے پسینہ بھی آرہا تھا۔ چہرے پر پریشانی عیاں تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان صادق اور امین نہیں رہا، پارٹی عہدے سے فوری استعفیٰ دے : مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر نے کہا کہ 15 منٹ تک عمران خان کے چیف آف اسٹاف کا بیپر ٹی وی پر چلتا رہا۔ اس بیپر میں پاکستان کی فوج کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی۔ شہباز گل نے فوج کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ انتشار پھیلانا بھی اسی فارن فنڈنگ کے منصوبے کا حصہ ہے۔ فارن فنڈنگ کا پیسہ پکڑا گیا تو ملک میں انتشار، انارکی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بھی بتاتے چرن جیت سنگھ اور ورشالو تھرا نے فنڈنگ کس لیے دی؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام پوچھ رہی ہے فارن فنڈنگ کیوں لی؟ تحریک انصاف کے 4 ملازمین نے کہا ان کے نام پر چیک آتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کے ذریعے ملکی اداروں کیخلاف مہم چلاتے ہیں۔ پاکستان کے دفاع کے اداروں میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عمران خان صاحب آپ فارن ایجنٹ اور آئین شکن ہیں۔ آپ نے ڈپٹی اسپیکر، صدر اور گورنر سے آئین شکنی کروائی۔ نیب کے چیئرمین کو اس کی فلمیں دکھا دکھا کر بلیک میل کیا گیا۔ طیبہ گل جو شکایت لے کر گئی اس کو ہراساں کیا گیا۔ یہ وہ مائینڈ سیٹ ہے جس کا نوجوانوں کو پتہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں