جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دھونی اور یوسف پٹھان بھی ‘کڑک ناتھ’ کی فارمنگ کا سوچنے لگے

دھونی اور یوسف پٹھان

بھارت کے سابق کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی اور یوسف پٹھان نے ریٹائرمنٹ کے بعد مرغے پالنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

بھارت کے نامور کرکٹر ایم ایس دھونی نے رواں سال ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ’کڑک ناتھ‘ مرغے کی فارمنگ کا سوچ رہے ہیں۔

اس خاص نسل کے مرغے ’کڑک ناتھ‘ کی افزائش کیلئے دھونی نے سیکڑوں چوزوں کا آرڈر دے دیا ہے اور 2000 چوزے رواں ماہ ان کے رانچی فارم پہنچ جائیں گے۔

دھونی کی دیکھا دیکھی کرکٹر یوسف پٹھان بھی ’کڑک ناتھ‘ کا فارم کھولنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور چوزوں کا معائنہ کرنے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع کا دورہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر یوسف پٹھان نے دورے میں کڑک ناتھ سے متعلق معلومات حاصل کیں اور جلدہی وہ بھی فارم کھولیں گے۔

قومی ٹیم کیلئے نیوزی لینڈ کیخلاف دونوں سیریز مشکل ہوں گی: وسیم اکرم

کڑک ناتھ مرغی مدھیاپردیش کے ضلع جھابوا اور آس پاس کے علاقوں میں پائی جانے والی خاص قسم کی مرغی ہے، جسے مقامی طور پر ‘کالی ماسی’ کہا جاتا ہے۔

اس میں کولیسٹرول اور فیٹس کی مقدار کم اور پروٹین اور آئرن کی خصوصیات زیادہ ہوتی ہیں، اسی وجہ سے اس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

کڑک ناتھ کی انہی خوبیوں کے باعث بھارت میں اس کی بڑی مانگ ہے اور ایک مرغی 3 سے 4 ہزار بھارتی روپے میں فروخت ہوتی ہے اور اس کے انڈے بھی مہنگے خریدے جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں بہت سے کسانوں نے کھیتی باڑی چھوڑ کر ’کڑک ناتھ‘ پالنا شروع کردیے ہیں۔

متعلقہ خبریں