جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 وکٹوں سے ملتان سلطان کو شکست دیے دی

پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نےاب تک لی کامیاب ترین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 161 رنز کا ہدف دےدیا تھا جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 وکٹوں سے ملتان سلطان کو شکست دیے دی۔


تفصیلات کے مطابق شارجہ میں جاری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فلیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ملتان سلطان کی جانب سے کپتان شعیب ملک نے جارحانہ نصف سنچری اسکور کی، جس میں انہوں نے 37 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے، ونس 28، شان مسعود 18،ایون 10،کرسٹیچئن اور اینڈرے رسل 18،18، شاہد آفریدی صفر، نعمان علی 2، علی شفیق اور شکیل انصر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عرفان جونیئر اور غلام مدثر نے 2،2 ،سہیل تنویر، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

جواب میں کوئٹہ گلیڈی کے واٹسن نے ہاف سنچری اسکور کی ۔ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 وکٹوں سے ملتان سلطان کو شکست دیے دی۔

یاد رہے ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اپنا تیسرا میچ کھیل چوکی ہیں ، گلیڈی ایٹرز اب تک ناقابل شکست ہے جب کہ سلطانز نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں