جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مفتی منیب الرحمن اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے : مصطفیٰ کمال

اب منہ دکھانے

کراچی : مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بریلوی مکتب فکر کے لوگ تفصیلات بھیج رہے ہیں، مفتی صاحب اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمن دہشت گردوں کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ مجھ سے لیاری ایکسپریس وے پر پلاٹ مانگ رہے تھے، جب میں ناظم کراچی تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حلقہ این اے 240 میں ہنگامہ آرائی، مصطفیٰ کمال اور سعد رضوی مقدمات میں نامزد

انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن کے جواب میں ہم بھی ایک خط لکھ رہے ہیں۔ بریلوی مکتب فکر سے وابستہ لوگ ہمیں تفصیلات بھیج رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مفتی صاحب اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ ہم کسی بھی مکتبِ فکر کیخلاف نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں