جی ٹی وی نیٹ ورک
پنجاب

ممتاز عالم دین اور نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث انتقال کر گئے

مرکزی جمعیت اہلحدیث

لاہور: مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر اور  ممتاز عالم دین قاری عبدالحفیظ انتقال کر گئے۔

قاری عبدالحفیظ فیصل آبادی کی عمر 83 برس تھی اور وہ شوگر اور سانس کے مرض میں مبتلا تھے،

انہیں فیصل آباد کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

مفتاح اسماعیل کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا : شہباز شریف

نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث قاری عبدالحفیظ کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔

گزشتہ روز ہی قاری عبدالحفیظ کی اہلیہ کا انتقال ہوا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد وہ خود بھی خالق حقیقی سے جا ملے۔

مرکزی امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر ساجد میر، حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر اور دیگر نے قاری عبدالحفیظ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں