جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستانی مشہور اداکار محمد علی کو ہم سے بچھڑے13 برس ہو گئے

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری محمد علی کی آج 13 وین برسی منائی جا رہی ہے ۔ اور آج بھی پاکستانی فلم انڈسٹری میں محمد علی کو ان کے منفرد اندازِ اداکاری کے باعث یاد کیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارمحمد علی 10 نومبر 1938ء کو ہندوستان کے شہر رامپور کے مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ محمد علی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے کیا .اور 1962ء میں ان کی پہلی فلم ‘چراغ جلتارہا’ ریلیز کی گئی .جبکہ محمد علی کی اور مقبول فلم ‘شرارت’ 1964ء میں ریلیز ہوئی۔اداکار محمد علی نے 4 دہائیوں تک سلوراسکرین پر حکمرانی کرکے کروڑوں فلم بینوں کے دلوں پر راج کیا۔محمد علی نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے. جن میں پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔

محمد علی 19مارچ 2006ء کو عارضہ قلب کی وجہ سے اپنے مداحوں سے جدا ہو گئے جبکہ انہیں آخری آرام گاہ بھی حضرت میاں میر کے مزار کے پہلو میں نصیب ہوئی۔

متعلقہ خبریں