جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

محمد عامر نے جلد بازی میں ریٹائرمنٹ لی: عمران نذیر

عامر

لاہور: سابق قومی کرکٹرعمران نذیر کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے جلد بازی میں ریٹائرمنٹ لی ہے۔

جارح مزاج اوپنر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ تمام شعبوں کو مضبوط بنائے بغیر پرفارمنس کا گراف بلند نہیں کیا جا سکتا۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاور ہٹنگ اور فیلڈنگ میں پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، میں نے اپنے اور شاہد آفریدی کے بعد صرف شرجیل خان کو زبردست پاور ہٹر پایا، فیلڈنگ کو مضبوط بنانے کے ساتھ پاور ہٹنگ کو بہتر بنانے کا موقع دیا جائے تو 2ماہ میں نتائج سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز فاسٹ بالر محمد عامر نےحیران کُن فیصلہ سنادیا

عمران نذیر نے کہا کہ قومی ٹیم سلیکشن میں بڑی تعداد میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت موزوں نہیں،مصباح الحق کو 2 عہدے کسی صورت قبول نہیں کرنا چاہیئے تھے، سابق کپتان ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کرکے آتے تو زیادہ مناسب ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عامر ٹیم میں واپسی کیلئے مشروط طور پر رضامند

ایک سوال پر سابق کرکٹر نے کہا کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جلد بازی میں کیا، وہ حسن علی اور فواد عالم کی مثال سامنے رکھتے، ڈراپ ہونا بھی کھیل کا حصہ ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ گھر بیٹھ جائیں۔

متعلقہ خبریں