جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

محمد عامر کا کس ٹیم سے معاہدہ طے پاگیا؟

ٹیم سے

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کینٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں کینٹ کی نمائندگی کریں گے، اس حوالے سے ترجمان کینٹ کاؤنٹی کا کہنا تھا کہ محمد عامر سے معاہدے ہونے پر خوش ہیں۔

کینٹ کاؤنٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر عامر کو اردو میں خوش آمدید کہا گیا اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی گئی۔

محمد عامر کینٹ کاؤنٹی کو کب جوائن کریں گے اس کا فیصلہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کارکردگی پر منحصر ہے، عامر کو برطانیہ پہنچنے کے بعد قرنطینہ بھی کرنا ہوگا، کینٹ کا پہلا میچ 25 جون کو عامر کی سابق ٹیم ایسیکس ایگلز کے خلاف ہوگا۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ کینٹ ٹیم میں شامل ہونے پر خوش ہوں، کینٹ کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں مدد کروں گا۔

متعلقہ خبریں