جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

محمد حفیظ کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان

حفیظ

لاہور: سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں واپسی میرے لئے سر پرائز نہیں ہے، میں ٹیم کو مس کررہا تھا واپسی پر خوشی ہوئی ہے، بولنگ کی کمی محسوس کروں گا، بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے تیار ہوں۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے بطور بیٹسمین کھیلا ہوں اور بولنگ کی اضافی صلاحیت ٹیم کے کام آتی رہی ہے، کوشش ہوگی کہ بطور بولر بھی ایکشن میں نظر آؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا پلان ہے کہ فٹنس اور فارم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلوں اور بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوجاؤں، میں کبھی مایوس نہیں بلکہ ہمیشہ پر امید رہتا ہوں اور مثبت سوچتا ہوں، اس سوچ کے ساتھ ٹیم میں آیا ہوں، میری کوشش ہوگی کہ جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اتروں۔

یہ بھی پڑھیں: مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربے سے بتاؤں گا کہ کس طرح مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، اپنے ملک کے سامنے کھیلنے کو بے تاب ہوں، زیادہ شائقین کرکٹ کو میدان میں آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

متعلقہ خبریں