جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

محمد حفیظ سمیت دیگر 6 کھلاڑیوں کی تیسری کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

رپورٹ

لاہور: محمد حفیظ سمیت دیگر 6 کھلاڑی تیسری کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر دورہ انگلینڈ کے لیے اہل ہوگئے، جلد روانگی کا اعلان کیا جائے گا۔

کرونا ٹیسٹ تیسری بار بھی منفی آنے پر 6 کھلاڑی ووسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل ہوئے۔ کھلاڑیوں میں فخرزمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

تمام کھلاڑی وورسٹرشائر میں موجود قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہیں۔ تمام کھلاڑیوں کی کرونا ری ٹیسٹنگ 29 جون کو ہوئی تھی۔ اس سے پہلے 26جون کو ان6 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، جبکہ مذکورہ کھلاڑیوں کی پہلی کروناٹیسٹ مثبت آئی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی روانگی کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں