جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

محمد صلاح کی انگلش پریمئر لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک

صلاح

گول اسکورنگ مشین محمد صلاح کی انگلش پریمئر لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک کے ساتھ دبنگ انٹری، لیگ کے پہلے میچ میں تین گول بنا کر لیور پول کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلش فٹبال لیگ کا آغاز دفاعی چیمپین لیور پول نے گول اسکورنگ مشین محمد صلاح کی ہیٹ ٹرک سے کیا۔

دنیا کی مقبول ترین فٹبال لیگ کے اپنے پہلے میچ میں لیور پول نے پروموٹ ہوکر لیگ میں جگہ بنانے والی ٹیم لیڈز یونائٹیڈ کو سخت کشمکش کے بعد تین کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دی۔

مقابلہ کے چوتھے ہی منٹ میں محمد صلاح نے پینلٹی شوٹ پرلیور پول کی جانب سے اسکورنگ کا آغاز کیا، بیس ویں منٹ میں لیور پول کے ڈیفینڈر وین جل نے اسکور ڈبل کیا۔

سولہ سال بعد پریمئر لیگ میں جگہ بنانے والی لیڈز نے فائٹ بیک کرتے ہوئے فلپ اور بوم فورڈ کے ایک ایک گول کی بدولت میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوئی۔

تنتیس ویں منٹ میں محمد صلاح نے گول بنا کر لیور پول کو ایک بار پر برتری دلادی، چیاسٹھ ویں منٹ میں کلیچ نے لیڈز کی جانب سے گول بناکر اسکور تین تین سے برابر کردیا۔

میچ کے اختتام سے دومنٹ قبل میچ کے ہیرو محمد صلاح نے ایک بار پھر پنیلٹی شوٹ پر گول بنا کر ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو پہلی فتح سے بھی ہمکنار کیا۔

متعلقہ خبریں