جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

محرم اور عید میں احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، وزیراعظم

عید

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عیدالاضحی اورمحرم الحرام پر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ دنیا میں ہماری پہلی حکومت تھی جسے سمجھ آگیا تھا کہ جب آپ کے ملک میں غربت ہو تو ہمیں کس طرح اس کورونا وبا سے لڑنا ہوگا، ہم نے جو اقدامات اٹھائے ان سے کورونا کیسزمیں کمی آئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 3 دن کے دوران ملک میں وائرس سے سب سے کم اموات ہوئیں، شروع میں ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ ہم مکمل لاک ڈاؤن کریں لیکن ہمارا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بہترین رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے اوراسپتالوں پر بوجھ انتہائی کم ہوچکا ہے، سب سے زیادہ لاک ڈاؤن کا اثر نچلے طبقے پر پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہو رہے ہیں: وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچا کہ کورونا سے بچاتے بچاتے ایسا نہ ہوکہ ہمارے لوگ بھوک سے مرجائیں اس لیے غریب لوگوں کو بچانے کے لیے شفافیت سے احساس پروگرام شروع کیا گیا، مشکل حالات سے بچنے کے لیے احساس پروگرام نے غریبوں کی بہت مدد کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وائرس سے دنیا اب تک سیکھ رہی ہے، احتیاط نہ کرنے پرکورونا پھر خطرناک ہوسکتا ہے، ہم نے احتیاط نہیں کی تو ہمیں مزید نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید الاضحی احتیاطی تدابیرکے ساتھ منائیں۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی اورمحرم الحرام پرعوام کی بے احتیاطی سے دوبارہ سخت لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا جس سے مزید معاشی نقصان ہوگا اورکورونا کیسزمیں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں