جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

محرم میں زائرین کی ایران روانگی سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے، دفتر خارجہ

محرم

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ زائرین کے محرم میں ایران جانے کے حوالے سے وزارتِ مذہبی امور حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں، پاکستان نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر اجاگر کیا ہے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ کرتارپور راہداری سکھ یاتریوں کی آمدورفت کیلئے کھولا ہے تاہم کورونا کی وجہ سے بین الاقوامی یاتریوں کو روکا ہوا ہے، زائرین کے محرم میں ایران جانے کے حوالے سے وزارتِ مذہبی امور حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل کا غیر کشمیریوں کو اجراء مقبوضہ کشمیر میں مقامی آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی بھارتی کوششوں کا دوسرا مرحلہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا سے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے، افغانستان میں مستقل امن و استحکام کیلئے پاکستان امن عمل کی حمایت کرتا ہے اور اس حوالے سے سہولت کاری جاری رکھے گا۔

آرمی چیف نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اٹلی کو تعاون کی پیشکش کردی

ترجمان نے کہا کہ 2010 سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کا معاہدہ ہے ، افغان ٹرک پاکستانی سرحد سے گزر کر آگے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں لندن ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کیس میں نوٹس بھجوانے کا کہا گیا جس پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ چابہار سے بھارت کی علیحدگی کی رپورٹس دیکھی ہیں، ہم 2 ممالک کے اندرونی معاملات پرتبصرہ نہیں کرتے، خطے کے امن میں رکاوٹ آج بھارت ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہانگ کانگ کے معاملے پر اصولی مؤ قف ہے کہ ہانگ کانگ چین کا حصہ ہے، ہانگ کانگ سے متعلق معاملات چین کا اندرونی معاملہ ہے۔

متعلقہ خبریں