جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک بھرمیں گیس کا بحران، شہری پریشان

بحران

اسلام آباد: ملک بھرمیں گیس بحران شدت اختیارکرگیا، مختلف شہروں میں گیس کی بندش کے باعث شہری پریشان ہیں۔

ملک میں گیس کی طلب 6 ارب مکعب فٹ، پیداوار 4 ارب مکعب فٹ ہے جب کہ 90 کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد کی جارہی ہے۔

سندھ میں گیس بحران کی وجہ سےصنعتوں میں کام متاثر ہوا ہے جب کہ کراچی میں سی این جی اسٹیشن تیسرے روز بھی بند ہیں۔

رکشا اور ٹیکسی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ انہیں رات میں کہا گیا تھا کہ صبح سی این جی کی فراہمی شروع ہوجائے گی لیکن ساری رات انتظار کرنے کے بعد اب کہا جارہا ہے کہ سی این جی نہیں کھلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سی این جی بندش میں اضافہ، کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا

گیس کے بحران میں صنعتوں اور ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین کو بھی گیس پریشرمیں کمی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی 12 گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ اقبال ٹاؤن، جوہرٹاؤن، ٹاؤن شپ سمیت دیگرعلاقے بھی شدید متاثر ہیں۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے پنجاب میں انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی بند کردی ہے۔

بلوچستان میں بھی گیس بحران سے صنعتی اور گھریلو سیکٹرمشکلات کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں