جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

قیمتوں

لاہور: ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے دوران سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ گئی جس کے بعد نئی قیمت 1558امریکی ڈالر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج، ڈالر کی قیمت میں کمی، سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر نئی قیمت 90300روپے ہو گئی۔

دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام رہا جس کے بعد چاندی کی قیمت 1030 روپے پر برقرار رہی۔

متعلقہ خبریں