جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملکی فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد مسافروں کو زائد کرائے کا سامنا

ملکی

کراچی: ملکی فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد اندرون ملک مسافروں کو لوڈ کم ہونے کی وجہ سے زائد کرائے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز کے کرائے میں ماضی کے مقابلے میں توازن نہیں ہے قومی ایئرلائن سمیت اجازت کے تحت ملکی پروازیں آپریٹ کرنے والی نجی ایئر لائن کی جانب سے کرائے میں فی ٹکٹ دس ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور کیلئے دو طرفہ ٹکٹ 50 سے 55 ہزار روپے میں فروخت ہوں گے، موجودہ صورتحال میں اندرون ملک پروازوں پر سماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 40 فیصد مسافروں کا لوڈ کم کیا گیا ہے، اور ایئر کرافٹ کی گنجائش سے آدھے مسافروں کو پروازوں میں بٹھایا جارہا ہے۔

مسافروں کی کم گنجائش کی وجہ سے سفر کرنے والے نئے مسافروں کو اضافی کرایوں کا سامنا کرنا پڑے گا، 16 مئی سے 5 مخصوص ایئر پورٹس پر اندرون ملک مسافروں کو ہفتے میں 4 روز سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں