جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ملتان کا لاہور کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف

ٹاس

لاہور: پی ایس ایل فائیو کے اہم ترین میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور مین کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے خوشدل شاہ کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

معین علی اور ذیشان اشرف نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں معین علی کو پویلین واپس بھیج دیا اور اگلے ہی اوور میں ذیشان بھی محمد حفیظ کا شکار بنے، دونوں بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شان مسعود اور روی بوپارا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی، شان مسعود 42 اور روی بوپارا 33 رنز بنانے کے بعد ڈیوڈ ویسا کا شکار بنے۔

ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اسد شفیق صرف ایک رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔

میچ کے اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ اور روہیل نذیر نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے لیے مشکلات کھڑی کردیں اور اپنی ٹیم کو ایک اچھا ٹوٹل دینے میں کامیاب رہے۔

روہیل نذیر 17 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ نے صرف 22 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، وہ 29 گیندوں پر 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویسا اور شاہین آفریدی نے 2،2 جب کہ محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں