جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ملتان: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز ہوگیا

نیشنل

ملتان: پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز ہوگیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ٹورنامنٹ کے تینتیس میچ پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ ایونٹ میں ہر روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سہ پہر 3 اور دوسرا شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی تھامنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ بہت مشکل ہے، مگر ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو یکطرفہ طور پر میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔تیس ستمبر سے 6اکتوبر تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی میں جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں