جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملتان: قاسم باغ اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، پی پی رہنما علی قاسم گیلانی سمیت درجنوں گرفتار

ملتان قاسم

ملتان: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے پر پولیس نے کریک ڈاون کر ڈالا، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم علی کو پکڑ کر تھانے میں بند کردیا۔

قاسم باغ کو جانے والا روڈ میدان جنگ بن گیا، پولیس نے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والوں کو جلسہ گاہ میں جانے سے روکا تو جیالوں نے جلسہ گاہ میں جانے کے لیے کوشش کی اور راستے میں رکاوٹ بننے والے کنٹینرز ہٹاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم علی اور حیدر علی گیلانی کو پکڑلیا، سابق ایم پی اے آفتاب علی خان بابر بھی اسیڈیم سے گرفتارہوئے۔

پولیس کی کئی اور رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ پکڑ دھکڑ جاری رہی۔

متعلقہ خبریں