جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دیدی

پشاور کا

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم ملتان سلطانز نے اپنے نویں میچ میں پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست دے کر مشکلات میں ڈال دیا،

اس فتح سے ملتان سلطانز نے14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پراول پوزیشن مزید مستحکم بنالی۔

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا، پشاور زلمی مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 151 رنز بناسکی۔

ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز روحیل نذیر اورذیشان اشرف نے کیا، یہ جوڑی صرف 32 رنز کی شرکت قائم کرسکی، روحیل نذیر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ذیشان اشرف، خوشدل شاہ اور شان مسعود کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

ذیشان اشرف 52، خوشدل شاہ 30 اور شان مسعود 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کے راحت علی نے تین، حسن علی، محمد عامر خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی اننگ کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا، کامران اکمل دو اور ،وہاب ریاض تین رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

امام الحق اورعمر امین نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا، عمر امین 29 رنز اورامام الحق56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پشاور کی ٹیم سنبھل نہ سکی۔

حیدر علی ایک رن، شعیب ملک 30 رنز، حماد اعظم سات رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ پشاور زلمی پورے اوور کھیلتے ہوئے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بناسکی۔

کورونا وائرس کے باعث اس میچ کے لئے اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کرکٹ میچز شائقین کے بغیر ہوگا۔

وائرس کے خطرے کے سبب پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی لیام لیونگسٹن، لیام ڈاسن، ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لوئس گریگوری اور کوچ جیمز فوسٹر وطن واپس لوٹ گئے ہیں جس کا نقصان اس ٹیم کو شکست کی صورت میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں