جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کے خلاف 176 رنز

گلیڈی ایٹرز نے

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2021 کے 14 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 176رنز بنالیے، جس میں عثمان خان کے شان دار 81 رنز بھی شامل ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل) کے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کویٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو رواں سیزن میں گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ میں بڑی شراکت ہے۔

عثمان خان اور صائم ایوب نے اچھا آغاز کیا اور ٹیم کے لیے چھٹے اوور میں نصف سنچری مکمل کی جو روا۔

ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے 69 کے اسکور پر پہلی کامیابی حاصل کی اور صائم ایوب کو آؤٹ کردیا۔

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست

صائم ایوب 23 رنز بنا سکے تاہم ٹیم اچھے آغاز کے لیے عثمان خان کا ساتھ دیا۔

نوجوان اوپنر عثمان خان نے اپنا انتخاب درست ثابت کیا، انہوں نے 50 گیندوں کا سامنا کیا اور 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ بھی عمران طاہر نے حاصل کی تاہم جب تک گلیڈ ایٹرز نے 14 اوورز میں 122 رنز بنا لیے تھے۔

عثمان خان کے آؤٹ ہونے کے بعد گلیڈی ایٹرز کے بلے باز جلد بازی کا شکار ہوئے اور 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر فاف ڈیوپلیسی کو سہیل خان نے آؤٹ کیا۔

رواں پی ایس ایل میں پہلا میچ کھیلنے والے تجربہ کار باؤلر عمران خان نے گلیڈی ایٹرز کے ان فارم کپتان سرفراز احمد کو بولڈ کردیا۔

سرفراز احمد نے صرف 3 رنز بنائے تھے، جس کے بعد اعظم خان اور بین کٹنگ نے 150 رنز مکمل کیے۔

شاہنواز دھنی نے 18 ویں اوور میں زبردست باؤلنگ کی دو وکٹیں حاصل کیں، پہلے اعظم خان کو ایک بی ڈبلیو آؤٹ کیا، جنہوں نے 17 رنز بنائے تھے۔

اوور کی آخری گیند پر کپتان رضوان نے وکٹ کے لیے ریویو لیا اور تھرڈ امپائر نے ان کے حق میں فیصلہ دیا اور خطرناک بلے باز بین کٹنگ بھی آؤٹ ہوئے۔

دونوں ٹیموں کی اب تک کارکردگی ناقص رہی تاہم محمد رضوان اور سرفراز احمد دونوں کپتانوں کی انفرادی کارکردگی حوصلہ افزا رہی۔

ملتان سلطانز ایک کامیابی حاصل کرکے دو پوائنٹس کے ساتھ گلیڈی ایٹرز پر برتری لیے ہوئے ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کرپائیں اور پہلی فتح کی تلاش ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد (کپتان), داد ڈیوپلیسی، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، ڈیل اسٹین، عثمان خان، قیس احمد، محمد حسنین

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، جیمز وینس، شان مسعود، رلی روسو، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، کارلوس بریتھویٹ، سہیل خان، عمران طاہر، عمران خان، شاہنواز دھنی

متعلقہ خبریں