جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور کا

کراچی: پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا جو ملتان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.2 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔

میچ میں ملتان سطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ 60 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ملتان کی جانب سے شاہنواز دھانی اور کارلوس براتھ ویٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6؛ لاہور قلندرز افغان کرکٹر راشد خان کی خدمات سے محروم

جواب میں ملتان سلطانز نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.2 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔

ملتان کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 76 اور صہیب مقصود نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد رضوان مین آف دی میچ قرار پائے۔

لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں