جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف

ٹاس

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ملتان سلطانز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، رائلی روسو اور خوشدل شاہ نے 44،44 رنز بنائے، ملتان کے کپتان محمد رضوان 29رنز بناسکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے تھیسارا پریرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور وقاص مقصود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور نے اسلام آباد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے ہرادیا

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان کراچی کنگز عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے مقابلے میں یہاں کنڈیشنز مختلف ہیں، ابوظبی میں اسپنرز کو مدد ملے گی، قاسم اکرم کو کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں