جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بلدیاتی انتخابات: ملیر میں باپ کے ساتھ بچہ آن ڈیوٹی پولیس افسر

بلدیاتی انتخابات ملیر میں

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران ملیر کے ایک پولنگ اسٹیشن پر پولیس افسر کی وردی میں ملبوس بچہ ڈیوٹی کرتے ہوئے ووٹر کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن ملیر کے سیکٹر 17 بی میں بوسٹ پبلک اسکول میں قائم یو سی 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 371 پر بھی دیگر پولنگ اسٹیشنز کی طرح زبردست سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

اس پولنگ اسٹیشن پر 8 سالہ بچہ ریحان توجہ کا مرکز تھا جو اپنے پولیس افسر والد کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی وردی پہن کر ڈیوٹی دے رہا تھا۔

پولنگ اسٹیشن کے باہر پولیس کی وردی میں ملبوس بچے ریحان نے بتایا کہ اسے پولیس افسر بننے کا شوق ہے، اسی لیے خاص طور پر اپنے لیے پولیس کی یونیفارم بنوائی ہے۔

اس موقع پر وہاں آنے والے ووٹرز نے ریحان کے ساتھ کھڑے ہوکر تصویریں بھی بنوائیں۔

یہ پڑھیں : بلدیاتی الیکشن : مختلف علاقوں میں کیا صورتحال رہی؟

متعلقہ خبریں