کراچی: الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج جاری کردیئے۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں 235 بلدیاتی حلقوں کے میں پیپلز پارٹی 93 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے، جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، پی ٹی آئی کا 40 نشستوں میں کامیابی کے بعد تیسرا نمبر ہے اور مسلم لیگ ن 7 اور جے یو آئی ف نے 3 نشستیں جیتیں ہیں۔
آزاد امیدوار 3 نشستیں لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ ٹی ایل پی 2 اور ایم کیو ایم حقیقی نے ایک نشست حاصل کی۔
نتائج کے بعد ممکنہ مخصوص نشستوں کی تفصیل کے مطابق پیپلزپارٹی 142 نشستوں کے ساتھ ایوان کی سب سے بڑی جماعت ہوگی، پیپلزپارٹی 93 یوسیز پر کامیابی کے بعد 32 خواتین کی مخصوص نشستیں حاصل کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی بلدیاتی انتخابات میں جیالوں کو شاندار فتح پر مبارکباد
پیپلزپارٹی کو نوجوانوں، اقلیت اور لیبر کی 5،5 نشستیں ملیں گی، خواجہ سرا اور معذور افراد کی بھی ایک ایک نشست ملے گی۔
جماعت اسلامی 133 نشستوں کے ساتھ ایوان کی دوسری بڑی جماعت ہوگی، جماعت اسلامی 86 یوسیز پر کامیاب ہوکر32 خواتین کی مخصوص نشستیں حاصل کرے گی، جماعت اسلامی کو بھی نوجوانوں، اقلیت اور لیبر کی 5،5 نشستیں ملیں گی، خواجہ سرا اور معذور افراد کی بھی ایک ایک نشست ملے گی۔
پی ٹی آئی کو 40 نشستوں پر 14 خواتین، 2 لیبر، 2 نوجوان اور 2 اقلیت کی نشستیں ملیں گی۔
حیدرآباد ڈویژن:
پیپلزپارٹی نے حیدرآباد میئر شپ کےلیے سادہ اکثریت حاصل کرلی، پیپلزپارٹی 94 نشستوں کے ساتھ حیدرآباد میں پہلے نمبر پر، پی ٹی آئی 39 یونین کمیٹیز جیت کر دوسرے نمبر پر، جماعت اسلامی کا ایک اور تحریک لبیک پاکستان کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔
اس کے علاوہ حیدرآباد میں 16 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔