جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے

وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں تھے۔

کئی روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد اب وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ مہلک وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

اگر وفاقی حکومت نے کچھ کیا ہوتا تو عوام ہمارے جلسوں میں نہیں آتے: ناصر شاہ

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے پر سب کے شکر گزار ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ میں 16 نومبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 17 روز تک قرنطینہ میں رہے، اس دوران وہ گھر سے ہی دفتری امور سرانجام دیتے رہے۔

متعلقہ خبریں